پاکستان نے ایمرجنگ کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو3 رنزسے شکست دے کرفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ سات وکٹوں کے نقصان پر267 بنانے میں کامیاب ہوئی لیکن بھارتی ٹیم ہدف پورا نہ کرسکی ۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی پہلی وکٹ حیدرعلی 90رنز، دوسری وکٹ عمیر یوسف 138،تیسری وکٹ سعود شکیل 152،چوتھی وکٹ روحیل نذیر168،پانچویں وکٹ عمران رفیق 219، چھٹی وکٹ خوشدل شاہ 235اورساتویں وکٹ عماد بٹ 250رنز پرآﺅٹ ہوئے۔
سیف بدر47 اورعمرخان 3انفرادی اسکور کیساتھ کریز پرموجود رہے ، 5.34کے رن ریٹ کے ساتھ مقررہ پچا س اوورز میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر267رنزبنائے۔
پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 43رنز پر،دوسری 96، تیسری 179، چوتھی اور پانچویں 211، چھٹی 244، ساتویں 250اور آٹھویں49.2اوورز میں 261رنز پرگرگئی،یوں بھارتی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔