طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کا چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ منظور

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظورکرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا استعفیٰ منظورکیا،استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جگہ اب ن لیگ کے رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔