وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات ہوئی جس میں اتحادی جماعتوں میں اختلاف سے متعلق تمام افواہیں مسترد کردیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غلط فہمیاں پیداکرنے والے سازشی عناصرکبھی کامیاب نہیںہوں گے۔اتحادیوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور مل جل کرعوامی فلاح کے منصوبوں پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر ویز الٰہی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ان کا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے،اتحاد میں رخنہ ڈالنے والوں کی حسرت ان کے دل میںہی رہ جائے گی۔انہوں نے کہااب پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گڈ گورننس کی حکومت ہے۔
ملاقات کے وقت مونس الٰہی اور مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ بھی موجودتھے،اس دوران اسمبلی کا ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔