پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

یقین ہو گیا،عمران خان ذہنی مریض بن چکے۔ترجمان ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی تقریر سن کا  یقین ہو گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں،ان کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکا مقدمہ چلنا چاہیے۔

میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، ان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ وزیراعظم جب بول رہا ہوتا ہے تو دنیا ان کو سن رہی ہوتی ہے۔

(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جس جگہ جاتے ہیں تو نوازشریف اور شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہیں، حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں ،دائیں بائیں بیٹھے ہوئے لوگوں کو ان کا معائنہ کروانا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پر اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانا چاہیے۔