حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کیس میں ڈی جی آپریشنزنادراکرنل (ر)طاہر مقصود خان کی جانب سے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آپریشنز نادراکی جانب سے کہا گیا ہے کہ نہ حافظ حمداللہ کے شناختی کارڈاورنہ ہی ان کی فیملی کے لنک کا پرانا ریکارڈ ملا ،12 دسمبر 2018 کو سیکیورٹی ادارے کی جانب سے حافظ حمد اللہ کو افغان نیشنل قراردیا گیا۔
نادرا نے کہا کہ 11 اکتوبر کو سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا حافظ حمد اللہ کے دستاویزات بوگس ہیں،حافظ حمد اللہ نے نادرا کے فیصلے کیخلاف اپیل پہلے ہی دائر کررکھی ہے ،وزارت داخلہ نے حافظ حمد اللہ کی جانب سے دائر اپیل پر 30 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا۔
ڈی جی آپریشنز نادراکی جانب سے کہا گیا ہے کہ نادرانے حافظ حمد اللہ کا صرف شناختی کارڈکینسل کیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ حافظ حمد اللہ کی درخواست مسترد کی جائے۔