ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار نہیں ہے، طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند رکھا جائے، عدالتی حکم نامہ
ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار نہیں ہے، طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند رکھا جائے، عدالتی حکم نامہ

جاسوسی کا خطرہ۔امریکی فوجیوں پر پابندی لگ گئی

امریکا نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو چینی معروف لپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر چک شومر کی جانب سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کو خط لکھا گیا ہے جس میں چینی معروف لِپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارف کی حساس نوعیت کی ذاتی معلومات، آئی پی ایڈریس اور جگہ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے سے متلعق شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ چینی قوانین کے تحت مقامی کمپنیوں کو خفیہ ایجنسیز سے تعاون کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ آن ڈیوٹی امریکی فوجیوں کو  ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا گیا ہے اور کیڈٹ کمانڈ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ فوجی جوان ٹک ٹاک کے استعمال میں حد سے زیادہ احتیاط برتیں۔