واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو
واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نجی اسپتال میں داخل معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

نجی اسپتال میں داخل معذورخاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی تاہم ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

کراچی میں نجی اسپتال میں داخل معذورخاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون کے شوہرنے کہا کہ اپنی بیگم کو گزشتہ روزطبیعت بگڑ جانے پرنجی اسپتال میں لے کرگیا۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ آئی سی یو میں داخل کرنا پڑے گا، آپ لوگ جائیں ہم مریض کا خیال رکھیں گے، صبح آیا توبیگم رورہی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی اور وارڈ بوائے گلشن کو میری بیگم نے شناخت بھی کرلیا۔

پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی جب کہ واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔