آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے وفاقی وزیر ریلوے اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 6 ماہ کو3 سال ہی سمجھیں، چھ ماہ کے ساتھ اڑھائی سال بھی لگا لیے جائیں،اس معاملے میں کوتاہی ہوئی ہے اوراس کی وجہ یہ ہے کہ کسی نے پہلے توسیع کو چیلنج نہیں کیا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون سازی کے لیے اپوزیشن کے پاس جانا ہے لیکن ضروری نہیں کہ عمران خان جائے ، مین مسئلہ وہی تھا جو قلعہ فتح ہوگیا، اس معاملے میں مسلم لیگ ن بھی آن بورڈ ہے ، فیصلہ کچھ اور ہوتا تو اس کے لیے بھی تیارتھے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ کوتاہی ہوئی ہے اور اس کے ذمے دار افسران ہیں، کئی لوگ فروغ نسیم پرملبہ ڈال رہے ہیں اور وہ سراسرغلط ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں کبھی کسی نے توسیع چیلنج نہیں کی،اس وجہ سے کوتاہی ہوئی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بھی ایک تعویز ہے ، مولانا فضل الرحمن کا کوئی مسئلہ نہیں۔