امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طالبان سے مذاکرات کی بحالی کے لیے افغانستان کا خفیہ دورہ ، امریکی صدر افغانستان میں ڈھائی گھنٹے موجود رہے اورافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کیلیے افغانستان کا خفیہ دورہ کیاہے۔امریکی صدرڈھائی گھنٹے تک افغان سرزمین پرموجود رہے اورافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ، ہم دیکھیں گے کہ کیا واقعی طالبان مذاکرات چاہتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقی ڈیل ہونی چاہیے ۔
ٹرمپ نے اپنا دورہ 28نومبر کومنائے جانیوالے تھینکس گونگ ڈے کے موقع پرکیا اورافغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی ۔سیکیورٹی کی وجوہات کی بناپرٹرمپ کے دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔