ڈیوڈ وارنر نے335 رنز بنائے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
ڈیوڈ وارنر نے335 رنز بنائے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

ایڈیلیڈ ٹیسٹ۔وارنر اور مارنوس نے پاکستانی بولر کی حالت خراب کر دی

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا اورآسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر302 رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی صرف 8 کے مجموعی اسکورپراس وقت مل گئی جب جو برنز صرف 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لیبوشانے کریز پر ڈٹ گئے اوردونوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 294 رنز جوڑ کراپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔

ڈیوڈ وارنر 166 رنز اور لیبوشانے 126 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جو کل ادھوری اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اکستان کی جانب سے کوئی بھی باﺅلرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور شاہین شاہ آفریدی نے ہی واحد وکٹ حاصل کی جبکہ ڈیبیو کرنے والے محمد موسیٰ بھی اپنے جوہر دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔