وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے آزادکشمیر میں طلبا یونین کے انتخابات کرانے کااعلان کردیا۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں طلبا یونین پرعائد پابندی پہلے ہی اٹھا دی گئی تھی،طلبایونینز کی بحالی کافیصلہ روشن سیاسی مستقبل کیلیے کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں طلبا تنظیموںکی جانب سے طلبا یونینز کی بحالی کیلیے مظاہرے کیے گئے جس میں طلبا یونینزپرعائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔