درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری
درخواست اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں دی گئی،بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی، رکن قومی اسمبلی کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شہری

الیکشن کمیشن ارکان کی عدم تقرری۔اپوزیشن کل سپریم کورٹ جائےگی

چیف الیکشن کمشنراورارکان کی عدم تقرری پر اپوزیشن نے کل سپریم کورٹ میں رٹ دائرکرنے کافیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو جلداز جلد فعال بنانے کیلیے رٹ دائر کریں گے،عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے الیکشن کمیشن کو غیر فعال رکھناچاہتے ہیں۔ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے الیکشن کمیشن کو غیر فعال رکھناچاہتے ہیں

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کاشکار ہیں ، عمران خان نے خودوزراکو بتایا کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ،میڈیکل بورڈ نے بھی بتایاکہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ،ایاز صادق کا کہناتھا کہ کم پلیٹ لیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے ،ہم یہ نہیں چاہتے کہ نوازشریف ہمیں وہیل چیئرپر نظرآئیں ۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ جو شخص معاشی اورقانونی ٹیم کو شاباش دے اس پر کیا کہا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، تفصیلی فیصلہ آئے گاتو اپوزیشن ملکرفیصلہ کرے گی۔