محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورابرآلود رہے گا تاہم کراچی، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، عمر کوٹ، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو اور حیدر آباد کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں کہیں تیزاور کہیں ہلکی ہونے والی برف باری سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے۔
صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں اور بالائی خیبر پختون خوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ضلع استور میں گزشتہ 5 گھنٹوں سے شدید ترین برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
غذر میں شدید برف باری سے بالائی علاقوں میں متعدد سڑکیں بند ہو گئی ہیں، یاسین، پھنڈراوراشکومن کے بالائی علاقوں میں بھی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔