کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فائل فوٹو
 کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ۔سری لنکا کی پہلی وکٹ96رنز پرگرگئی

 سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفہ پربغیر نقصان 89 رنز بنائے تھے۔

کھانے کےوقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ96رنز پرگرگئی اور کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیں۔

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن کپتان کرونا رتنے نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر عثمان شنواری نے کرونا رتنے کو 31رنز پر بولڈ کیا لیکن بیلزنہ گریں اوراس طرح انہیں لائف لائن مل گئی۔

پاکستان کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکاکےخلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ٹاپ آرڈراور اوپنرز میں عابد علی، شان مسعود اوراظہرعلی جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق اور حارث سہیل شامل ہیں، وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سرانجام دے رہے ہیں جبکہ فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس، شاہین آفریدی شامل ہیں۔