ڈاکٹرز نےصوبائی وزیر صحت کے استفعیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔فائل فوٹو
ڈاکٹرز نےصوبائی وزیر صحت کے استفعیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔فائل فوٹو

یاسمین راشد کی پی آئی سی آمد، ڈاکٹرز نے گھر لیا

وکلانے ہسپتال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ، وارڈزاورآئی سی یو میں بھی داخل ہو گئے جہاں سے ڈاکٹرز اور عملہ چلے گئے جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

وکلا کی ہنگامہ آرائی ختم ہونے کے بعد وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں۔

صوبائی وزیرِ صحت یاسمین راشد کی پی آئی سی آمد پرڈاکٹرزاور پیرامیڈکس نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ینگ ڈاکٹرزاورگرینڈ ہیلتھ الائنس کا عملہ کمرے کے باہر جمع ہوگیا اورصوبائی وزیر صحت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور دھکے دیے،انہوں نےصوبائی وزیر صحت کے استفعیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹروں نے وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کو اسپتال اورمریضوں کے نقصان کا ذمے دار قرار دیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی آئی سی میں وکلا اورڈاکٹرزکی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خاکروب اور سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پی آئی سی کی او پی ڈی میں ہڑتال کر دی تھی۔