آؤٹ ہونے والے واحد بلے بازڈک ویلاتھے شاہین آفریدی کا شکار بنے۔فائل فوٹو
آؤٹ ہونے والے واحد بلے بازڈک ویلاتھے شاہین آفریدی کا شکار بنے۔فائل فوٹو

دوسرے روزکا کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا

دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 263 رنز بنا لیے جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں تاہم میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔

ایمپائرز نے روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہترنہ ہونے پرکھیل ختم کردیا گیا۔ میچ کے دوسرے روز صرف 18 اعشاریہ 2 اوورز ہی کھیلے جا سکے اور دوسرے کے روز کے میچ میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61 رنز بنائے۔

دوسرے روز آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز ڈک ویلاتھے پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ میچ دیکھنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ مسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژراوراظہر محمود انکلوژرمیں فری انٹری کی اجازت نہیں صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژراورسہیل تنویرانکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔