اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقررکیے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
واضع رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید، 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے سے نااہلی، ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے اور تقریباً پونے چارارب روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔
26 اکتوبر2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔