عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے نویں کرکٹر ہیں۔فائل فوٹو
عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے نویں کرکٹر ہیں۔فائل فوٹو

عابد علی کی شاندار بیٹنگ۔ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کے ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے کھلاڑی عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا،عابد علی اپنے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو میں سینچری بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے۔

راولپنڈی میں جاری سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عابد علی نے اپنا ٹیسٹ ڈبیو کیا اور187 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے سینچری مکمل کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا دیاہے،وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں اپنے ڈبیو میچ میں سینچری بنائی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے سینچری سکور کی اور اب ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی 100 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیاہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان سے قبل 14 بیٹسمین اپنے ڈیبیو میچز میں سینچری بنا چاکے ہیں اور وہ 15 ویں کھلاڑی تھے تاہم انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے شدید متاثر ہوا اور سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی جس کے بعد پاکستان نے آج کھیل کے پانچویں اورآخری روز بیٹنگ کا آغاز کیا جس میں عابد علی اوپننگ پرآئے اور شاندار بلے بازی مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی جبکہ بابراعظم  نے بھی سینچری بنائی۔