سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بھی دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے کراچی پہنچ گئیجہاں ایئرپورٹ پر سی اے اے کے سی اور پی سی بی حکام نے اس کا استقبال کیا۔
مہمان ٹیم کوکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا جہاں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔
سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں منگل اور بدھ کو کراچی میں پریکٹس کریں گی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔قومی ٹیم کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 19 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہواتھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کراپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔