رکشے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔فائل فوٹو
رکشے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکا۔11 افراد زخمی

پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے مین کے گیٹ کے باہر رکشے میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ابتدائی طور پر دھماکہ رکشے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا لیکن اب شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ بارودی مواد کا دھماکاتھا، پولیس کی جانب سے بی ڈی یو کو بھی طلب کرلیا گیا اور اس حوالے سے تحقیقت کی جا رہی ہیں۔