مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

اسٹاک مارکیٹ 13 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔

کاروبار میں تیزی رہی اوراسٹاک ایکس چینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق100 انڈیکس 41 ہزار644 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں100ارب روپے کااضافہ ہواہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ رواں سال کی کم ترین سطح سے 45 فیصدبڑھ گئی ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ 13 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم رہی ہے۔