مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

مشرف کیس کا تفصیلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ زمین بوس ہو گئی

پرویزمشرف کیخلاف آئین توڑنے کے کیس کا فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ زمین بوس ہو گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی اور100 انڈیکس میں 1135 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوجانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی اورانڈیکس 835 پوائنٹس اچانک گر گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔

واضع رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں سزائے موت کا حکم دیا گیاہے جبکہ جسٹس سیٹھ وقارنے فیصلے میں لکھا کہ اگر مشرف فوت ہو جاتے ہیں توان کی لاش کو ڈی چوک لایا جائے اورتین روز تک لٹکایا جائے۔