مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔فائل فوٹو

عمران خان کی عدم شرکت پرافسوس ہے۔مہاتیر محمد

ملائیشیامیں جاری چار روزہ کوالالمپور سمٹ اختتام پذیرہوگئی ۔کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عمران خان کی عدم شرکت پرافسوس کا اظہارکیا،جبکہ مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے بھارت کے متنازع اقلیتی قانون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کوالالمپور سمٹ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔کانفرنس کے میزبان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ انہیں وزیر پاکستان عمران خان کے کانفرنس میں نہ آنے پر افسوس ہے۔مہاتیر نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوتی اگر پاکستانی وزیراعظم کانفرنس میں شرکت کرتے۔

مقبوضہ وادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔انہوں نے بھارت کی شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی پر بھی تنقیدکی ہے۔

انہوں نے کہا سیکولر کہلانے والے ملک بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے،انڈیا کو چاہئے کہ وہ مذاہب کی بنیاد پرلوگوں کو شہریت کے حصول سے نہ روکے۔انہوں نے کہا شہریت سے متعلق بل میں سے مسلمانوں کو نکالنا ناانصافی ہے۔