وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگربھارت نے اپنے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹرپرکہنا کہ کہ بھارت میں ہندوتوا اورفاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے، متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔
Over the last 5 years of Modi's govt, India has been moving towards Hindu Rashtra with its Hindutva Supremacist fascist ideology. Now with the Citizens Amendment Act, all those Indians who want a pluralist India are beginning to protest & it is becoming a mass movement.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے، ہم عالمی برادری کوبھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے داخلی بھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔