یہ ملاقاتیں جسٹس گلزاراحمد کی تقریب حلف برداری کے دوران ہوئیں۔فائل فوٹو
یہ ملاقاتیں جسٹس گلزاراحمد کی تقریب حلف برداری کے دوران ہوئیں۔فائل فوٹو

وزیر اعظم سے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورنئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی تقریب حلف برداری کے دوران ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں نئے چیف جسٹس پاکستان کو ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔