وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستانی گاؤں پر قبضے کابھارتی دعویٰ بے بنیادہے،افواج پاکستان چوکس اورعوام اس کے پیچھے کھڑی ہے،بارڈرکی صورتحال دنیاتک پہنچ رہی ہے اوربھارت کامکروہ چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہورہاہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے آرایس ایس کے انتہاپسندنظریے کوبھانپ لیاتھا، بھارت میں شہریت بل کے باعث افراتفری ہے،بھارت میں اقلیتوں سے غیرانسانی رویہ،لگتاہے دوقومی نظریہ جیت گیا،بھارت میں بسنے والی اقلیتیں دوقومی نظریے کویادکر رہی ہیں، بھارت کاسب سے بڑی جمہوریت کادعویٰ ملیامیٹ ہورہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی گاؤں پرقبضے کابھارتی دعویٰ بے بنیادہے،افواج پاکستان چوکس اورعوام اس کے پیچھے کھڑی ہے،بارڈرکی صورتحال دنیاتک پہنچ رہی ہے،بھارت کامکروہ چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہورہاہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سلیکٹڈ کاطعنہ وہ دےرہے ہیں جن کی پرچی کے ذریعے سلیکشن ہوئی،ان کوبینظیربھٹوکی یادصرف برسی پر آتی ہے،پاکستان میں وہ جمہوریت نہیں جویہ چاہتے ہیں،معاون خصوصی نے کہاکہ جمہوریت سے بلاول کی مرادکرپشن کے لائسنس بانٹناہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ واقعی وہ جمہوریت نہیں جہاں فالودے والے کے اکائونٹ سے پیسے برآمدہوں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ واقعی جمہوریت چاہتے ہیں توپیپلزپارٹی میں لائیں،ایل این جی کوٹیکہ لگانے والاشخص نیب حراست میں ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مہنگی گیس عوام تک سستی پہنچانے کیلیے حکومت کوشاں ہے، گزشہ سال کی نسبت 12 فیصدگیس پریشربڑھایاگیا، زیادہ پریشرسے طلب بڑھے گی،چولہے تک گیس فراہمی میں تعطل آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں کوفراہمی کیلیے کہیں گیس بندکرنی پڑتی ہے توکی جائے،عوام کسی اضافی بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔