پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو
پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو

بھارت کی چھیڑ چھاڑ پرپاک فوج کا منہ توڑ جواب۔متعدد فوجی جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پراشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج  کی  بروقت جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجی واصل جہنم ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق  دیوا سیکٹرپرکی گئی اس فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔