پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

ن لیگ کے جعلی ارسطو کیاکہتے ہیں۔مراد سعیدکی زبانی

وفاقی وزیر برائے مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ سی پیک کا راگ الاپنے والوں نے ہرمنصوبے کو میگاکرپشن کی نذر کردیا۔معیشت بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزارارب کا مقروض کیا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کرپٹ لیگ کے ترجمان جعلی بیانات سے نوکریاں بچانے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ جعلی ارسطو کہتے ہیں کہ نواز شریف پرخزانہ لوٹنے کا کوئی الزام نہیں،ان سے پوچھیں بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں یوگنڈا کے خزانے سے بنیں۔2014 میں تجارتی خسارہ20 ارب تھا لیکن 2018میں سینتیس ارب ڈالرہوگیا۔

مراد سعیدنے کہا کہ ن لیگ کا نیشنل ایکشن پلان تو”ڈان لیکس“ جیسی سازشوں پرمشتمل تھا۔معیشت بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے31 ہزارارب کا مقروض کیا۔

ان کا کہناتھا کہ کرپٹ لیگ کے دورمیں گردشی قرضہ بارہ سو جبکہ گیس کا ڈیڑھ سو ارب تھا۔کرپٹ لیگ کوٹی ٹیزکا حساب دینا ہوگا۔ملک میں قیام امن کا سہرابہادرافواج اورپولیس کے سر ہے۔