مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

ایل این جی کیس۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی،عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے مفتاح اسماعیل کوایک کروڑ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ نیب مفتاح اسماعیل کو اور حراست میں کیوں رکھنا چاہتا ہے؟وائٹ کالر کرائم میں گرفتاری کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔

عدالت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے مفتاح اسماعیل کوایک کروڑ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کو رواں سال 7 اگست کو سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کو ایل این جی کیس میں ضمانت مسترد ہونےپر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ایل این جی کیس میں نیب نے گرفتارکر رکھا ہے۔