نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔فائل فوٹو
نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو کل نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب میں جواب جمع کرادیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب)نے 24دسمبر(منگل)کو بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی آفس میں طلب کررکھا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل نیب آفس راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے.

بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب جمع کرادیا۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے،نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔