وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ نے ون ٹوون ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سے متعلق خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،وزیراعظم نے خدشات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم ہاﺅس میں ون ٹوون ملاقات ہوئی ہے،ملاقات مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے پہلے ہوئی ،ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سے متعلق خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے فنڈز کے اجرا سے متعلق تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں پانی کے بحران سے وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا،ملاقات میں صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کیاگیا،وزیراعظم نے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔