سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کااستقبال کیا،سعودی وزیر خارجہ وی وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے وزارت خارجہ پہنچے،جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کادورہ انتہائی اہم ہے۔ فیصل بن فرحان السعود پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہ کرنے پرسعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورعوامی رائے ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔