فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتی وزراکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سنگین غداری کیس میں مشرف کیخلاف فیصلے کے بعدپریس کانفرنس کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،درخواست فردوس عاشق اعوان،فروغ نسیم،اٹارنی جنرل ودیگرکیخلاف دائرکی گئی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب افرادعوامی عہدوں پرفائزہیں،پریس کانفرنس میں عدالت کا تمسخراڑایاگیااورفاضل جج کی تضحیک ،نفرت انگیزبیان دیا،کسی بھی شخص کوفیصلے کی بنیادپرتضحیک کرنے کااختیارنہیں،متعلقہ افرادنے فیصلہ دینے والے جج اورعدلیہ کی آزادی پرحملہ کیا۔

درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت تمام افرادکیخلاف آرٹیکل 204 اورتوہین عدالت کی کارروائی کرے اوران افرادکوعوامی عہدوں کیلیے نااہل قراردیاجائے۔