ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلیے اقتدار میں آتے ہیں ، وزیراعظم
ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلیے اقتدار میں آتے ہیں ، وزیراعظم

آرمی چیف کو بھارت کو کرارا جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کشمیر کے معاملے پر ضرور کچھ کرے گا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

پنڈدادنخان میں 121 سال پرانے تاریخی منصوبے جلالپورکینال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی غلط حرکت کی گئی تو ہم تیارہیں اور اس حوالے سے آرمی چیف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ مودی کے اقدام سے 80 لاکھ لوگ محصور ہو کررہ گئے ہیں۔ مودی گجرات کے مسلمانوں کا بھی قاتل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پران کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ کئی ماہ سے کشمیری لوگوں کے حقوق سلب کرکے ان کے علاقے کو جیل میں بدل دیا اور انھیں محصور کر رکھا ہے۔ اس سے نظر ہٹانے کیلیے وہ ضرور کوئی واردات کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے پہلے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کرایا، اب وہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ جرمنی کے اندر ہٹلر نے یہودیوں سے جو ظلم کیا، وہی مودی مسلمانوں کے خلاف کرنے جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے لوگ اب نریندر مودی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اب ہندو، مسلم، سکھ اور مسیحی سب مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ مودی کے ظلم کو بھارتی خود ہی ختم کریں گے، پاکستان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال بڑا مشکل وقت گزارا۔ سابق حکومتوں نے پاکستان کے قرضے کو چار گنا بڑھایا۔ ہمارا آدھا پیسہ سابق حکومتوں کے قرضوں کے سود کی مد میں چلا گیا۔

سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس سال اس قوم پر ظلم ہوا۔ ملک سے پیسہ بیرون ملک منتقل کیا گیا لیکن آج اللہ کا شکر ہے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ ہماری ایکسپورٹ آج بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ 2020ء میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ یہ نوکریاں دینے اور ترقی کرنے کا سال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور اصلاحات لانا آسان نہیں ہوتی۔ جب ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں تو راستے میں مافیا کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہ مافیا ایف بی آر اور سیاست دانوں سمیت ہر جگہ موجود ہے۔ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر حکومت کامیاب ہو گئی تو یہ جیلوں میں جائیں گے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان 115 کلومیٹرلمبی مصنوعی نہرکا افتتاح کریں گے جس کی تکمیل چار سال میں ہوگی اوراس منصوبے پر48 ارب لاگت آئے گی۔