7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو
7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو

 بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکارکردیا

بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکارکردیا۔

جمعرات کو ڈھاکا میں بی پی ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واضح کردیا کہ بنگلا دیشی ٹیم فی الحال پاکستان میں طویل فارمیٹ کے میچز نہیں کھیلے گی۔

ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترہوئی ہے لیکن غیرملکی کوچنگ اسٹاف ٹیسٹ میچز کیلیے وہاں جانے کو تیار نہیں،7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے جاسکتے ہیں۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ یہ ابھی یہ واضح نہیں کی مختصر فارمیٹ کے میچز کیلیے ٹیم پاکستان جاتی ہے تو کوچنگ اسٹاف یا کھلاڑیوں میں سے ساتھ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کون کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو جنوری میں پاکستان آکر3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچ کھیلنا تھے جب کہ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اپنی کوئی ہوم ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر نہیں کھیلے گا۔