فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما،کارکنان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو
فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما،کارکنان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

ایف آئی اے کامسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارکر کمپوٹر سے ہارڈ ڈسک قبضے میں لے لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلیے ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکریٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے اور اب سیکریٹریٹ جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلیے چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاﺅن سیکریٹریٹ میں موجود ہے،انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سرچ وارنٹ دکھا کر مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور ہارڈ ڈسک ساتھ لے گئے، یہ عمران نیازی کا اوچھا ہتھکنڈا ہے جس کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کی ٹیم کے چھاپے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا تو انہیں ملازمین نے روک لیا اور سرچ وارنٹ دکھانے کو کہا ۔

انہوں نے کہاکہ میں جب سیکریٹریٹ پہنچا تو ایف آئی اے والوں نے مجھے سرچ وارنٹ دکھانے کے بعد چھاپے کی کارروائی شروع کی۔ ایف آئی اے کے پاس جج ارشد ملک کیس میں سرچ وارنٹ موجود تھا، ایف آئی اے کی ٹیم ہارڈ ڈسک ساتھ لے گئی ہے، جمعہ کی صبح 11 بجے کا نوٹس ہے ، پیش ہو کرجو بھی کارروائی ہوگی اس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، یہ نیازی اور اس کی ٹیم کا انتہائی اوچھا ہتھکنڈا ہے۔ ہم ابھی بھی اپنے موقف پرقائم ہیں اورعمران احمد نیازی کی جانب سے وفاقی حکومت کے اداروں کو جو ہدایات جاری کی جارہی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ جب پاکستانی ہائی کمیشن میں اوریجنل ویڈیو لے کر گئے اور فرانزک کا مطالبہ کیا تو آپ نے فرانزک کیوں نہیں کرائی؟۔

انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کے بارے میں عدلیہ نے کہا کہ اس نے ہمارا منہ کالا کیا ہے، ارشد ملک کے بارے میں سب حقائق عیاں ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا گیا اور ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، نیازی کا سارا زور ن لیگ پر ہی چلتا ہے۔