اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو

نیب آرڈیننس میں ترمیم عمران خان اورساتھیوں کوبچانے کیلیے ہے۔سعید غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم عمران خان اورساتھیوں کوبچانے کیلiے ہے،نیب کے ان قوانین کو تبدیل کیا جاتا جس سے عوام کوتکالیف ہیں وہ نہیں کیے گئے،پی ٹی آئی کے اتحادی نیب کے دائرکارسے باہرہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں خورشیدشاہ کے اثاثے زیادہ ظاہر کیے گئے، عدالتوں نے لیڈرشپ پرلگنے والے الزامات مسترد کیے،وزیراعظم نے کہاتھاان کے کچھ دوست نیب کے دائرے میں ہیں، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب وہ خوش ہوں گے.

سعیدغنی نے کہاکہ نیب آرڈیننس میں ترمیم عمران خان اورساتھیوں کوبچانے کیلیے ہے،لوگوں کی عزتیں اچھالی جاتی ہیں ،غیر قانونی حراست میں رکھتے ہیں ،نیب کے ان قوانین کو تبدیل کیا جاتا جس سے عوام کوتکالیف ہیں وہ نہیں کیے گئے، پی ٹی آئی کے اتحادی نیب کے دائرکارسے باہرہیں۔

پی پی رہنما کاکہناتھا کہ وزیرتوانائی کہتے ہیں گیس بحران سندھ حکومت کی وجہ سے ہے،آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس پیداہووہاں کے عوام کااس پرپہلاحق ہے،یہ بات عمرایوب کوبری لگتی ہے تو لگے لیکن یہ آئین میں موجودہے.

انہوں نے کہا کہ وفاق اپنی نالائقی کاالزام صوبائی حکومت پرلگارہاہے،کہاگیاہم نے گیس پائپ لائن ڈالنے کی اجازت نہیں دی،سعیدغنی نے مزید کہا کہ سندھ سے70فیصدگیس نکلتی ہے لیکن پھربھی صوبہ قلت کاشکارہے،بجلی بلوں میں ساڑھے 14 ارب کابوجھ عوام پرڈالاگیا۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے کے لیے راولپنڈی کے لوگوں اورکارکنان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، پنڈی کے بڑے جلسوں میں کل کا جلسہ ایک بڑاجلسہ تھا۔