کاشانہ شیلٹر ہوم اسکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کوکلین چٹ ملنے پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کاردعمل بھی آگیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ کو حقائق کے منافی قراردے دیا۔
فشاں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کاشانہ کیس رپورٹ بنائی تھی،سی ایم آئی ٹی کی وجہ سے آج بھی کاشانہ کی فضا بچیوں کی آہ وپکارسے گونج رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق افشاں نے کہا ہے کہ جس رپورٹ میں اجمل چیمہ کو کلیئرقراردیاگیاوہ رپورٹ میرے لیے نئی نہیں۔
خیال رہے کاشانہ شیلٹر ہوم اسکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیاگیاہے۔
کاشانہ اسکینڈل میں انسپکشن ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے۔
چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹرراحیل احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سابق صوبائی وزیرپر لگائے گئے کئی الزامات کی تحقیقات کی لیکن الزامات درست ثابت نہیں ہوئے۔