کراچی میں چار روز کے اندر رہائشی عمارت گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔فائل فوٹو
کراچی میں چار روز کے اندر رہائشی عمارت گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔فائل فوٹو

آج صبح ٹیڑھی ہونے والی 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی

کراچی کے علاقے پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میںآج صبح ٹیڑھی ہونے والی 6 منزلہ مخدوش عمارت گرگئی،عمارت کے گرتے ہی فضا میں گردوغبارکے بادل چھا گئے ،پولیس ،رینجرزاور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہلے ہی سے مجود تھیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں 15 سالہ پرانی 6 منزلہ مخدوش عمارت کی آج صبح ٹیڑھی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ،6 منزلہ مخدوش عمارت میں 21 فلیٹس تھے،اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور متعلقہ ادارے پہنچ گئے تھے اور بلڈنگ کو مکمل طورپر خالی کرا لیا گیاتھا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کہناتھاکہ عمارت میں کم خطرہ ہوا تو جیک لگانے کی کوشش کی جائے گی،خطرہ زیادہ ہوا تو ڈیمولیشن ٹیم عمارت گرانے کا فیصلہ کرے گی ،عمارت سے لوگوں کو نکال لیا گیا تھا تاہم  گھریلو سامان تاحال اندر ہی موجود تھا۔

امدادی کارروائیاں شروع ہونے سے قبل ہی 6 منزلہ بوسیدہ عمارت زمین بوس ہوگئی،عمارت کے گرتے ہی فضامیں گردوغبارکے بادل چھا گئے اورلوگوں میں بھگڈر مچ گئی،پولیس ،رینجرز اورمتعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں ،پولیس نے سڑک کوآمدورفت کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈنگ بغیرنقشے کے غیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی تھی، بلڈنگ کو تعمیر کرنے والے ٹھکیدارکا فون بھی بند ہے۔