سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو
سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری کا معاملہ حل نہ ہو سکا

چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی ہوگیا،پارلیمانی کمیٹی کاآئندہ اجلاس پیرکوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اوردوارکان کی تقرری کیلئے 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا۔

چیئرپرسن کمیٹی شیریں مزاری نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی کاآئندہ اجلاس پیرکو ہوگا،دھند کے باعث کچھ ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے،شیریں مزاری کاکہناہے کہ کسی بھی فیصلے کیلیے دو تہائی اکثریت ضروری ہوتی،مطلوبہ تعدادپوری نہ ہونے پراجلاس کی کارروائی آگے نہیں بڑھی۔