نئی ٹیکسیوں میں کرایہ کیش میں نہیں لیا جائے گا۔فائل فوٹو
نئی ٹیکسیوں میں کرایہ کیش میں نہیں لیا جائے گا۔فائل فوٹو

سعودی عرب کا گرین ٹیکسی سروس شروع کرنےکا فیصلہ

سعودی عرب میں ٹیکسیوں کا رنگ اورکرائے کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق نئی ٹیکسیوں میں کرایہ کیش میں نہیں لیا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق ٹیکسی کرایہ موبائل ایپس یاکسی بھی مشینی ذرائع سے ادا کرنا ہوں گا۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں گرین ٹیکسیاں ہوائی اڈوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔گرین ٹیکسی کِنگڈمز ایئر پورٹ سے شروع کی جائے گی، اس سروس کے لیے ڈرائیورز کو خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نائب صدر فواز الشاہی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے لیے دیگر پرائیویٹ ٹیکسیوں کے مالکان دلچسپی دکھا رہے ہیں جس کے ذریعے 10 ہزار ڈرائیورز مستفید ہوں گے۔

فوازالشاہی کے مطابق ڈرائیورزکو3 زبانوں عربی، انگریزی اوراردو میں ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیورزاس سروس میں شامل ہو سکیں۔