پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں مکمل ہونے والے 4 منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایک ارب 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 4 منصوبے مکمل کیے گئے جس میں کورنگی ڈھائی نمبر پر 33 کروڑ روپے لاگت سے تعمیرکیا گیا پل بی شامل ہے۔
New underpass built on Shaheed Millat Road at the signal of Hyder Ali Road is ready & will b inaugurated by Chairman Bilawal on 30.12.19. With 3 major development projects completed, Shaheed e Millat Road will be signal free all the way till Korangi Road intersection #SindhGovt pic.twitter.com/69M4tqob2y
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 29, 2019
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کورنگی 5 نمبر پر33 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے پل کی تعمیر ہوئی جبکہ حیدرعلی انڈرپاس کی تعمیر پر66 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر42 کروڑ 20لاکھ خرچ ہوئےہیں۔