بھارت نے اپنے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے جس کے بعد ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنا دیا گیا۔عہدے کی مدت 3سال اورعمرکی حد 65 سال ہوگی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے آرمی رولز 1950 میں ترمیم کی گئی ہے جس کی منظوری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
بھارتی وزارت دفاع نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابقعہدے کی مدت 3سال اورعمرکی حد 65 سال ہوگی ۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کل31 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرہو رہے تھے تاہم ترمیم کر دی گئی ہے ۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف کیلیے زیادہ سے زیادہ عمرکی حد 65 سال رکھنے کیلیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے تاہم حکومت مدت ملازمت میں توسیع بھی کرسکتی ہے۔