حکومت نے سی ڈی ایس کے حوالے سے غلط قدم اٹھایا ہے۔فائل فوٹو
حکومت نے سی ڈی ایس کے حوالے سے غلط قدم اٹھایا ہے۔فائل فوٹو

کانگریس نے بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے پر سوالات اٹھادیے

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بنائے جانے پرکانگریس نے کئی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکوت نے غلط طریقہ سے قدم اٹھایا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے کئی ٹوئٹ کیے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اس قدم کے کیا اثرات پڑیں گے، ”افسوس اور پوری ذمے داری کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ حکومت نے سی ڈی ایس کے حوالے سے غلط قدم اٹھایا ہے۔ اس فیصلہ کے اثرات وقت ہی بتائے گا۔”

منیش تیواری نے سی ڈی ایس کی تقرری کے تعلق سے مزید کہا کہ اس سارے معاملہ میں سب کچھ واضح نہیں”کیا سی ڈی ایس کا مشورہ تینوں چیف آف اسٹاف کے اوپر ہوگا؟ کیا تینوں سربراہ وزیر دفاع کو سکریٹری دفاع کے ذریعہ رپورٹ کریں گے یا چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ذریعہ۔”

جنرل راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقررکیا گیا ہے جنہوں نے فوج کے سربراہ کے عہدہ سے ریٹائر ہونے کے بعد نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔