وزیراعظم کے15معاونین کیخلاف ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے کہ خود عمران خان بھی’ گھبرا‘ جائیں گے۔نعیم الحق، فردوس عاشق، ندیم افضل چن سمیت وزیراعظم کے15معاونین کیلیے پریشان کن خبرآگئی۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیاں اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہیں۔
نعیم الحق،فردوس عاشق،ندیم افضل،علی نوازاعوان،زلفی بخاری،شہزاداکبر،معیدیوسف اورعثمان ڈارسمیت پندرہ خصوصی معاونین کی تعیناتیوں کو چیلنج کیاگیاہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں وزیراعظم سمیت تمام معاونین خصوصی کو فریق بنایاگیاہے۔