امریکا نے پاکستان کیلیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزکی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے فوجی تعاون اورامریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کیلیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلیے بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دے دی ۔
To strengthen mil2mil cooperation on shared priorities & advance US national security, @POTUS authorized the resumption of International Military Education and Training #IMET for Pakistan. The overall security assistance suspension for Pakistan remains in effect. AGW
— State_SCA (@State_SCA) January 3, 2020
ایلس ویلز نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا پروگرام ’ آئی ایم ای ٹی‘ ایک سال سے معطل تھا تاہم صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتیں رنگ لے آئیں اور ٹریننگ پروگرام میں پاکستان کی شرکت پرعائد پابندی اُٹھالی گئی۔