عالمی برادری خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلیے ذمے داریاں پوری کرے۔فائل فوٹو
عالمی برادری خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلیے ذمے داریاں پوری کرے۔فائل فوٹو

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرسعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرسعودی عرب کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس میں کہاگیاہے کہ عراق میں پیش آئے واقعات گزشتہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا نتیجہ تھے اور ریاض نے ان کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔

سعودی عرب اس عزم کا اظہا رکرتا ہے کہ عالمی برادری خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔دوسری جانب حزب اللہ نے ایرانی کمانڈرکی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی دیدی ہے، حماس کی جانب سے بھی امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے کشیدگی میں اضافے سے گریزکا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا کہا ہے۔