ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے بات چیت ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور خطے کا امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل پرحملے کے بعد خطے کےحالات میں تبدیلی آئی اور اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی۔

آرمی چیف نے کہاکہ خطے میں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہیے، خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف جارہا ہے اور بہت قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارا خطہ گزشتہ چار دہائیوں سے سیکiورٹی کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہا ہے اور پاکستان کی خطے میں ایک حیثیت ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کام کیا، امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان نے افغان مصالحتی عمل میں کردار ادا کیا، پاک افغان سرحد کو محفوظ بنایا، خطے میں دہشت گردوں کو شکست دی۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں سے متعلق کہا کہ بھارتی آرمی چیف فوج میں پرانے ہیں مگر اس عہدے پر نئے ہیں اور اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارتی آرمی چیف اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستانی فوج اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے، پہلے بھی جب بھارت نے جب جارحیت دکھائی تھی تو ہم نے ان کے 2 طیارے مار گرائے تھے۔

انہوں نے کہا بہتر ہوگا کہ نئے بھارتی آرمی چیف دھمکیاں دینے کے بجائے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور بھارت میں ہندوتوا کے پرچار کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود ہم نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست اور قابل افواج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔