امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40افراد جاں بحق جبکہ213 کے قریب زخمی ہوگئے۔
قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ مختلف مقامات پراداکی جارہی ہے تاہم تدفین سے قبل ان کی آخری نماز صوبہ کرمان میں ان کے آبائی گائوں اداکی جارہی تھی جہاں لاکھوں افراد جمع تھے تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک وہاں بھگدڑ مچ گئی اوراس دوران تین درجن سےزائد افراد جاں بحق جبکہ 213زخمی ہوگئے۔
رئیس سازمان اورژانس کشور: فوتیهای ناشی از ازدحام در مراسم تشییع میلیونی حاج قاسم سلیمانی ۳۲ نفر است. حدود ۱۹۰ نفر نیز مصدوم شدهاند.
— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) January 7, 2020
امریکی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھگدڑ اس وقت مچی جب جنازہ جاری تھا۔
اس سے قبل ان کی نماز جنازہ تہران میں اداکی گئی تھی جہاں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔