ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکہ کے ہاتھوں قتل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ دہشتگردی کو بڑھاوا دے گا،مسلم ممالک کو بیرونی خطرات سے بچنے کیلیے متحد ہونا چاہیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہاتیر محمد نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پرامریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا، یہ حملہ دہشت گردی کو بڑھاوا بھی دے سکتا ہے۔
ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ مسلمہ امہ کے لیے بہتر وقت ہے کہ وہ ایک ہوجائیں، ہم اب زیادہ محفوظ نہیں ہیں، اگر کوئی کسی کی تضحیک کرتا ہے یا کچھ کہتا ہے جسے کوئی شخص پسند نہیں کرتا، یہ اس شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک سے ڈرون حملہ کرے اور شاید مجھے ماردے۔
دوسری جانب جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایرانی سفارتخانے کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کیا اورامریکا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔